For interview, profile, feature and investigative report, photo is must
یاسر شورو . انٹرویو)
سید فہد علی نقوی
یاسرشورو سندھی کے ایک نامور اداکار ہیں ،حیدرآبادمیں پیدا ہوئے، اور میٹرک اور انٹر کا امتحان کوٹری سے پاس کیا۔اور پھر اداکای کی طرف راغب ہوگئے آپ نے اپنے کیریئر کی ابتداء سندھی کے ایک معروف چینل، KTNسے کی اور پھر دعگر چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، آج کل وہ ہم ٹی وی اور دہوسرے ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرء کر رہے ہیں۔ہم نے یاسر شورو سے جب ملاقات کے لیئے تائم مانگا تو انہوں نے بلا جھجھک ملنے کی رضا مندی ظاہر کردی،یا سر شورو سے ہم نے جو گفتگو کی وہ آپ کی نظرمیں پیش ہے۔
س)اداکاری کرنے کا خیال کیسے آیا ، بچپن سے شوق تھا یا ایک اتفاق تھا؟
ج)اداکاری کرنا واقعتا کسی اتفاق سے کم نہیں تھا مجھے بچپن سے ماڈلنگ کرنے کا شوق تھا اسکول کے زمانے میں یہ ماڈلنگ شروع کردی تھی،مگر جب ایک میگزین کے لیئے فوٹو شوٹ کروا رہا تھا تب ایک سندھی چینل کے پروڈیوسر مجھے اداکاری کی آفر کی، یہ میرے لیئے کسی سرپرئز سے کم نہیں تھا، میں نے فورا ہی ان کو ہاں کردی۔
س)ٹی وی میں آنے کے بعد اور شہرت ملنے کے بعد زندگی میں کیا کیا تبدیلی آئی؟
ج)دیکھیئے یہ تو ظاہر سی بات ہے شہرت ملنے کے بعد زندگی میں لازمی تبدیلی آتی ہے اور یہ بہت اچھی تبدیلی ہوتی ہے کیونکہ آپ جہاں بھی جاہیں لوگ آپ سے آکے ملتے ہیں آٹو گراف مانگتے ہیں،تصویریں کھنچواتے ہیں، یہ سب بہت اچھا لگتا ہے۔
س) شہرت ملنے کے بعد آپ میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟
ج)جی نہیں ، یہ بات آپ میرے دوستوں سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ میں جیسا پہلا تھا اب بھی ویسا ہی ہوں اب بھی جب بھی کراچی سے آتا ہوں رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں کیونکہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے خاص طور پر پرانے اسکول اور کالج کے دوستوں کے ساتھ۔
س) ماڈلنگ یا اداکاری میں آنے والے لوگوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟
ج)میں یہ ہی مشورہ دینا چاہوں گا کہ اگر آپ کو ماڈلنگ یا اداکاری کا شوق ہے اور آپ کی شکل و صورت بھی اچھی ہے تو آپ کو ضرور اس فیلڈ میں آنا چاہیے۔
س)اپنے آپ کو مستقبل میں کہاں دیکھتے ہیں ؟
ج)ہا ہا ہا۔۔۔۔ یہ میں ابھی کیا کہ سکتا ہوں،مگر اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ مجھے ابھی آگے جاناہے، بہا آگے جانا ہے اس فیلڈ میں۔
س)طلبہ کے لیئے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
ج)جی ہاں با لکل!میں تمام طالبعلموں کو یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کریں ، جس جس فیلڈ میں ہیں اور جس سبجیکٹ میں آپ ہیں اسی میں دل لگا کر پڑھا کریں۔کیونکہ بھلے آپ ماڈل بنیں، اداکار بنیں،فنکار بنیں یا کوئی اسپورٹس میں بنیں ،کرکٹر ، فٹ بالر یا کچھ بھی بنیں
یہ پڑھائی آپ کے بہت کام آئی گی کیونکہ تعلیم ہی انسان کو جینا سیکھاتی ہے اور انسان میں شعور پیدا کرتی ہیں۔
ٰایک دعا جو ہمیشہ آپ کے لبوں پر رہتی ہو؟
ج) یا اللہ، میرے والدین کو صحت اور تندرستی دے اور لمبی عمر عطا فرما۔ (آمین)
سید فہد علی نقوی
2K15/MMC/49 (M.A PASS)
No comments:
Post a Comment